پرویز مشرف کی ایک اور بھڑک
آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے ایک بار پھر وطن واپس آنے کا اعلان کردیا ہے،سابق صدر کا کہنا ہے کہ وہ ہر حال میں عام انتخابات سے پہلے وطن واپس آجائیں گے،سابق صدر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ میری مخالف رہی لیکن میں ان سے خوفزدہ نہیں ہوں۔سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ تین سال عدالتوں میں پیش ہوتا رہا لیکن انصاف نہیں ملا مگر اب پاکستانی عدلیہ کی صورتحال تبدیل ہو چکی ہے، اب میں عدالتوں میں دوبارہ مقدمات کا سامنا کروں گا۔