پل صراط ختم کر دیا گیا
Reading Time: < 1 minuteمالاکنڈ ڈویژن میں سوات جانے والے راستوں پر چیکنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے تھے جس کے بعد سیکورٹی فورسز کے اعلی حکام نے سر جوڑ کر سوچتے رہے _
اب خبر آئی ہے کہ پل صراط ختم کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔ سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شریف آباد میں فوجی چیک پوسٹ گزشتہ اتوارکو ہونے والے عوامی احتجاج کی وجہ سے ختم کردی گئی ہے ۔
سخت چیکنگ کی وجہ سے مقامی لوگوں نے اس فوجی چیک پوسٹ کو پل صراط کا نام دیا تھا اور پورے ملاکنڈ ڈویژن میں اس نام سے ہی مشہور تھی ۔
دوسری طرف سوات قومی جرگہ نے آنے والے اتوار کو چیک پوسٹو ں اور پرامن مظاہرین پر ایف آئی ار درج کرنے کے خلاف نشاط چوک مینگورہ میں احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔اس احتجاجی مظاہرے سے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتیں بھی خطاب کرینگے ۔
Array