خاتون رکن اسمبلی پر حملہ
تحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے زرین ضیاء کی گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے، زرین ضیاء نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات پشاور ٹول پلازہ کے قریب مسلح افراد نے ہراساں کیا _
زرین ضیاء ایم پی اے نے صحافیوں کو بتایا کہ پانچ مسلح نقاب پوشوں نے پولیس کی موجودگی میں گاڑی سے اتارا اور مارنے کی کوشش کی ۔ زرین ضیاء نے کہا کہ دو افراد گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے، تین کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا، چمکنی پولیس ایف آئی آر درج نہیں کر رہی ہے _ خاتون ایم پی اے نے الزام لگایا ہے کہ مسلح افراد نے گاڑی کی تلاشی لی مگر پولیس اہلکار تماشائی بنے رہے _ زرین ضیاء نے کہا کہ معاملہ اسمبلی میں اٹھاوں گی، صوبائی وزیر میاں جمشید بھی موقع پر پہنچ گئے تھے انہوں نے میری مدد کی _