پاکستان پاکستان24

چودھری نثار مائنس کر دیے گئے

فروری 27, 2018 2 min

چودھری نثار مائنس کر دیے گئے

Reading Time: 2 minutes

سابق وزیراعظم نوازشریف نے شہبازشریف کو مسلم لیگ ن کی قیادت سونپنے کے ساتھ چوہدری نثارعلی خان کو مسلم لیگ ن سے مائنس کردیا ہے ۔ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت نہ دے کر چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن سے راہیں خود جدا کرنے کا واضح پیغام پہنچا دیا گیا۔ چوہدری نثار نے آئندہ ایک دو روز میں پریس کانفرنس میں اپنے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کا فیصلہ کرلیا ۔

پاکستان مسلم لیگ ن میں نوازشریف کے بعد دوسری طاقتور ترین شخصیت کا مقام رکھنے والے سابق وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان اپنی جماعت میں مکمل طور پر تنہا ہوگئے ۔ پانامہ کیس کے فیصلہ کے بعد نوازشریف کے بیانیہ اورمریم نوازشریف کی مخالفت اور ڈان لیکس رپورٹ کی بنیاد پر پارٹی قیادت سے دھمکی آمیز لہجہ اپنانے نے چوہدری نثارکے لیے شدید مشکلات پیدا کردیں ۔ نوازشریف کے ساتھ کئی بار روٹھنے منانے کا کھیل کھیلنے والے چوہدری نثار اس بار گھر میں بیٹھے انتظار ہی کرتے رہے لیکن انہیں پارٹی صدر کے انتخابات کے لیے لاہور میں ہونے والے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت نہ ملی ۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کی ہدایت پر چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں نہ بلایا گیا۔ مسلم لیگ ن کا صدر بننے کی یقین دہانی کے بعد شہباز شریف نے بھی اپنے عزیز ترین دوست کی مدد کو آنے کی بجائے بڑے بھائی اور قائد کے حکم کی تعمیل کو ہی غنیمت جانا۔ اس طرح نوازشریف نے چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن سے غیر اعلانیہ طور پر الگ کردیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے چوہدری نثار کی نوازشریف سے ملاقات کی آخری کوشش بھی ناکام رہی ، چوہدری نثار نے 23 فروری کو نوازشریف سے ملاقات کا وقت مانگا تھا، وہ تمام دن انتظار کرتے رہے لیکن ان کو ملاقات کا وقت نہ ملا_

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نوازشریف اور مریم نواز سے چوہدری نثار کی ملاقات کی کوششیں بھی ناکام رہیں ،چوہدری نثار کے ترجمان کے مطابق سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ، میاں نواز شریف کے مبیینہ بیان اور موجودہ صورت حال پر آئندہ ایک دو روز میں مفصل بیان دیں گے ۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار اپنے لائحہ عمل کے اعلان سے پہلے قائمقام صدر شہباز شریف سے بات کریں گے ، دوسری جانب مریم نواز نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ واضح کیا ہے کہ چوہدری نثار کے متعلق نوازشریف سے منسوب بیان من گھڑت ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے