خواجہ آصف پر سیاہی پھینک دی گئی
وزیر خارجہ خواجہ آصف پر ان کے اپنے حلقے سیالکوٹ میں سیاہی پھینک دی گئی ہے ۔ خواجہ آصف نے تقریر کے دوران اپنے حامیوں کو کہا ہے کہ سیاہی پھنکنے ولے کو کچھ نہ کہا جائے، میری اس سے کوئی دشمنی نہیں ہے ۔
حامد میر نے اس واقعے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خواجہ آصف پوری دنیا میں ٹرمپ اور مودی کو للکارتے پھر رہے ہیں آج کچھ سازشیوں نےخواجہ آصف پر سیاہی پھینکوا کر دراصل ٹرمپ اور مودی کو خوش کیا ہے خواجہ صاحب بھلے اس سیاہ کار کو معاف کر دیں لیکن ہمیں ٹرمپ اور مودی کے اس یار کا چہرہ ضرور دکھا دیں ۔