پاکستان

کیا عدلیہ سیاسی جماعت ہے؟ وزیر داخلہ

مارچ 11, 2018

کیا عدلیہ سیاسی جماعت ہے؟ وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے چیف جسٹس کے پنجاب حکومت کے کام پر دیئے ریمارکس پر ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ کیا عدلیہ سیاسی جماعت ہے؟

وزیر داخلہ نے چیف جسٹس کے ریمارکس والی خبر کو ری ٹوئٹ کر کے لکھا ہے کہ کارکردگی کا فیصلہ عوام کو عام انتخابات میں کرنے دیا جائے ۔

چیف جسٹس نے لاہور میں مقدمات کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے تھے کہ پنجاب حکومت نے دس سال میں کچھ نہیں کیا ۔

وزیر داخلہ نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ایسے بیانات ہمارے سیاسی مخالفین دے سکتے ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے