پاکستان پاکستان24

وزيراعظم ۔ چيف جسٹس ملاقات اعلامیہ

مارچ 27, 2018 < 1 min

وزيراعظم ۔ چيف جسٹس ملاقات اعلامیہ

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے چیف جسٹس سے ملاقات کا علامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق چیف جسٹس نے وزیراعظم کو یقین دلایا ہے کہ عدلیہ اپنی آئینی ذمہ داریاں آزادانہ، غیر جانبدارانہ شفاف اور کسی خوف و مفاد کے بغیر قانون کے مطابق پوری کرنا جاری رکھے گی ۔
پاکستان ۲۴ کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی دو گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات کے اختتام پر عدالت عظمی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے چیف جسٹس کو آگاہ کیا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے واٹر پالیسی کی منظوری دی ہے جو چیف جسٹس کے اس ضمن میں کی گئی کوششوں کے ثمرات لانے میں مدد کرے گی ۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے چیف جسٹس کو عدالتی اصلاحات کے لئے اٹھائے گئے اقدامات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ وزیراعظم نے چیف جسٹس کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات سے آگاہ کیا جس سے ٹیکس اور مالی معاملات کے مقدمات میں مشکلات کا سامنا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گے اور اس کے فوری نمٹانے کے لئے اقدامات کریں گے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے