جسٹس کھوسہ کا اہم تبصرہ
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قتل کے مقدمے میں ریمارکس دیئے ہیں ۔ قتل کے ایک مقدمے میں حالات و واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ہمارے ملک کے بڑے بڑے رہنما رات کو ملتے ہیں، ملاقات میں کیا ہوا لوگ خبریں سننے کے لئے جاگے رہتے ہیں ۔
قتل کے ایک مقدمہ میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے یہ ریمارکس دیئے ہیں ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ جس نے شکایت درج کی وہ مقتول کو ذخمی حالت میں 15 منٹ کے اندر اسپتال لے گئے ۔ جسٹس کھوسہ نے کہا کہ اس کا مطلب ہے وہ وقوعہ کے وقت موجود تھے ۔
عدالت نے ملزمان کی بریت کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ۔
Array