پاکستان پاکستان24

بھاگنے والے نہیں، نواز شریف

مارچ 28, 2018 2 min

بھاگنے والے نہیں، نواز شریف

Reading Time: 2 minutes

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس ثاقب نثار کی ملاقات پر کچھ نہیں کہہ سکتا، چیف جسٹس کے اسپتالوں کا دورہ کا ٹارگٹ شاید ہم تھے، پارلیمنٹ کا کردار بھی دوسرے ہاتھوں میں چلا گیا ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ چیف جسٹس وہ کام نہ کریں جو ان کا نہیں بلکہ وہ کام کریں جو ان کا ہے جبکہ جسٹس ثاقب نثار نے از خود نوٹسز لے کر حکومت کا کام اپنے قبضہ میں کر لیا ہے ۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کیس کے پیچھے بہت سے قوتیں ہیں، کیس میں سے کچھ نہیں نکل رہا تو مخالفین کو شرمندگی ہونی چاہیے، اب اگر مجھے ہر صورت سزا دینی ہی ہے تو میرا نام کوٹیکنا، حج اسیکنڈل، ای او بی آئی کرپشن کیس میں ڈال دیں، یہ تماشا زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا ۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے ازخود نوٹس نے حکومت کا کردار اپنے قابو میں کر لیا ہے، چیف جسٹس جو کرنا ہے کریں، لیکن 18 لاکھ مقدمات کا بھی کچھ کریں، چیف جسٹس اس طرف توجہ دیں جو ان کا کام ہے، وہ کام نہ کریں جو ان کا نہیں، شہری انصاف کے منتظر ہیں، اس طرف توجہ دیں ۔
نواز شریف نے کہا کہ میرے خلاف کیس ایک فراڈ ہے جو میرے اور اہل خانہ کے ساتھ ہو رہا ہے، بیوی بیمار ہے مجھے نہیں جانے دیا جا رہا، آج ایک ایک کرکے حقائق سامنے آئے ہیں، ثابت ہوگیا جو کچھ ہو رہا ہے سیاسی ہے، واجد ضیاء نے آج ہمیں سرخرو کر دیا، ہمارے خلاف الزامات کو دھو دیا، یہ کیس ایک فراڈ ہے ۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل سے بھاگنے والے نہیں، آج حقائق سامنے آ گئے ہیں، ہمارے خلاف جس نے بھی مقدمہ دائر کیا ان کو شرمندگی ہونی چاہیے، عدالت میں فراڈ ثابت ہوتا جا رہا ہے، اس مقدمے میں سزا نہیں دی جا سکتی، مقدمہ منطقی انجام تک پہنچ رہا ہے، اللہ تعالیٰ سرخرو کر رہا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے