پاکستان

نواز شریف اور مریم لندن روانہ

اپریل 18, 2018 < 1 min

نواز شریف اور مریم لندن روانہ

Reading Time: < 1 minute

سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور نواسی کے ہمراہ لندن روانہ ہو گئے ۔۔

نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے۔ نوازشریف قطر ایئرلائن کی پرواز 629 پر لاہور سے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئے۔

نواز شریف اور مریم نواز بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔ نواز شریف 22 اپریل کو دوبارہ وطن واپس آئیں گے، ان کے ٹکٹ پر واپسی کی یہی تاریخ درج ہے۔نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن روانگی سے قبل ایک ٹوئٹ کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ امی کی عیادت کے لئے لندن جارہے ہیں، آئندہ سماعت پر انشاءاللہ پیش ہوں گے، یقین نہ کرنے والے یقین کریں،ہم وطن واپس آئیں گے،۔

مریم نواز نے اپیل کی کہ ان کی والدہ کو دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے