فیصل رضا عابدی کو پکڑ کر لائیں
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے سابق سینیٹر اور نجی چینل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ۔ عدالت نے فیصل رضا عابدی کو 3 مئی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔
سپریم کورٹ میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کےخلاف توہین عدالت کے ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی ۔۔ فیصل رضا عابدی پیش نہیں ہوئے ۔ بتایا کہ معذرت کرچکے ہیں اینکرکوبھی فارغ کردیایے ۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا چینل نے پروگرام آن ایئر ہونے سے پہلے نہیں دیکھا، پروگرام چلنے کے بعد معافی مانگ لیتے ہیں، کیا ایسے معافی ہوتی ہے، معافی قبول نہیں کر رہے ۔ عدالت نے فیصل رضا عابدی اور نجی چینل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیاکہ سابق سینیٹر کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے ۔
کیس کی مزید سماعت 3 مئی کو ہوگی ۔
Array