پاکستان پاکستان24

خواجہ آصف نااہلی فیصلہ چیلنج

مئی 2, 2018 < 1 min

خواجہ آصف نااہلی فیصلہ چیلنج

Reading Time: < 1 minute

سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اپنی نااہلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے _ اپیک میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغیر شواہد غیر فعال بینک اکاؤنٹ کو ظاہر نہ کرنا بدنیتی قرار دیا ہے _

خواجہ آصف نے نااہلی فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں ملکی اور یو اے ای قوانین کو مدنظر نہیں رکھا گیا، خواجہ آصف کی اپیل کے مطابق ہائیکورٹ نے درخواست گذار کے رویئے کو بھی سامنے رکھنا ہوتا ہے، درخواست گذار نے ہائیکورٹ سے حقائق چھپائے،

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں 6.8ملین روپے کی بیرونی آمد ن کو ظاہر کیا، بیرون ملک کی ظاہر کردہ آمدن میں تنخواہ بھی شامل تھی، ہائیکورٹ نے قیاس آرائیوں پر مبنی فیصلہ دیدیا،خواجہ آصف نے کہا ہے کہ رٹ دوہزار سترہ میں دائر ہوئی، دوہزار پندرہ میں اقامہ ظاہر کیا،

خود سے اکاؤنٹ ظاہر کرنے کے عمل کو بدنیتی نہیں کہا جا سکتا،خواجہ آصف
سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم کرنے کی استدعا
کاغذات نامزدگی میں بیرون ملک کا بینک اکاؤنٹ غیر اداری طور پر ظاہر نہ کر سکا،درخواست

بینک اکاؤنٹ میں کاغذات نامزدگی کے ڈیکلیئرڈ اثاثوں کی 0.5فیصد رقم تھی،درخواست
موجودہ رٹ دائر ہونے سے قبل بینک اکاؤنٹ اور اقامہ ظاہر کر چکا تھا،درخواست

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے