موبائل بیلنس کٹوتی پر ازخود نوٹس
Reading Time: < 1 minuteچیف جسٹس ثاقب نثار نے موبائل فون کے کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کا نوٹس لے لیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے حکومت اور موبائل فون کمپنیوں سے جواب طلب کر لیا ہے ۔
چیف جسٹس نے ازخود نوٹس عدالت میں ٹی وی چینلز کی ڈی ٹی ایچ ٹیکنالوجی کے مقدمے کی سماعت کے دوران لیا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ موبائل فون کے سو روپے بیلنس اپلوڈ پر چالیس روپے کٹ جاتے ہیں، بتایا جائے ٹیکس کی مد میں کتنی کٹوتی ہوتی ہے؟ اٹارنی جنرل حکومت کا موقف دیں ۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجھے بھی نہیں معلوم کتنا ٹیکس کٹتا ہے، متعلقہ حکام سے پوچھ کر بتاوؑں گا ۔ عدالت نے تمام فریقوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت منگل تک ملتوی کر دی ۔
Array