عمران خان کو بری کر دیا
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد انسداد دہشتگری عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان کو بری کر دیا ہے _ انسداد دہشتگری عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فیصلہ سنایا، عدالت نے 13 اپریل کو عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا _
واضح رہے کہ 2014 میں اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران عمران خان سمیت تحریک انصاف کے کچھ رہنماؤں پر ایس ایس پی عصمت جونیجو تشدد کیس، پی ٹی وی اور پارلیمان حملہ کیس سمیت 4 مقدمات درج کیے گئے تھے۔
Array