نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان
Reading Time: < 1 minuteنگران وزیراعظم کون ہو گا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے درمیان حتمی مشاورت ہو گی _
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت کا ایک اور دور کل ہو گا، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کل صبح وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے، اگر ایک نام پر اتفاق کر لیا گیا تو نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کل کر دیا جائے گا ورنہ مزید ملاقاتیں ہوں گی اور اگر ایک نام پر اتفاق نہ ہو سکا تو الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے کا اختیار حاصل ہو گا_
ابھی تک نگران وزیراعظم کے لئے سلطان الانہ، عبداللہ ہارون، اویس غنی، ملیحہ لودھی، جسٹس ر تصدق جیلانی، ذکاء اشرف، عشرت حسین، انجینر شوکت اللہ کے نام گردش کر رہے ہیں تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور خورشید شاہ کے درمیان ہی ایک نام پر اتفاق ہونے کی صورت میں ہو سکے گا ورنہ فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا _