فوزیہ قصوری تحریک انصاف چھوڑ گئیں
Reading Time: < 1 minuteتحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری پارپا کی رکنیت سے مستعفی ہو گئی ہیں، فوزیہ قصوری نے بذریعہ خط عمران خان کو استعفی بھجوایا ہے _
سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا استعفا پھیلاتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے سیاسی کیریئر شروع کرنے کا موقع دینے پر آپ کی مشکور ہوں، فوزیہ قصوری نے لکھا ہے کہ 2013 کے بعد پارٹی اپنے راستے سے دور ہوتی گئی، پاکستان میں تبدیلی کے خواہشمند لاکھوں لوگوں نے تحریک انصاف سے امیدیں وابستہ کیں _
فوزیہ قصوری نے استعفے میں کہا ہے کہ آپ نے پارٹی ان لوگوں کے سپرد کر دی جن کے خلاف ہم نے جدوجہد شروع کی تھی، فوزیہ قصوری کے مطابق پارٹی کے کارکنوں نے جانیں تک دیں ان کو نظر انداز کیا گیا، فوزیہ قصوری نے لکھا ہے کہ میرے لیے پارٹی کے حالیہ فیصلوں کا دفاع ممکن نہیں، امید ہے آپ وزیراعظم بن کر تبدیلی کا وعدہ پورا کریں گے _