پاکستان24 متفرق خبریں

غریدہ فاروقی کو تحریک انصاف کا نوٹس

مئی 30, 2018 < 1 min

غریدہ فاروقی کو تحریک انصاف کا نوٹس

Reading Time: < 1 minute

نجی ٹی وی چینل کی اینکر غریدہ فاروقی کو تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے قانونی نوٹس بھجوایا گیا ہے ۔ میڈیا کو جاری کردہ بیان میں تحریک انصاف نے کہا ہے کہ "نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے حوالے سے اینکر پرسن غریدہ فاروقی کی جھوٹ پر مبنی ٹویٹ پر تحریک انصاف نے فوری قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے اور فوری اور غیر مشروط معافی کیلئے قانونی نوٹس بھجوا دیا” ۔

بیان کے مطابق میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ افتخار درانی کی ایماء پر ڈاکٹر بابر اعوان نے غریدہ فاروقی کو نوٹس بھجوایا، جھوٹ اور بے بنیاد الزامات پر مبنی ٹویٹ فوری ہٹانے اور سات روز میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، معافی نہ مانگنے کی صورت میں ایک ارب ہرجانے کی کارروائی شروع کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے ۔

بیان کے مطابق افتخار درانی نے کہا ہے کہ غریدہ فاروقی کے الزامات صریحاً جھوٹ اور قابل گرفت ہیں، یہ عورت کیسے اس شخص پر کرپشن کا الزام عائد کرسکتی ہے جو اپنا سب کچھ داؤ پر لگا کر کرپشن کیخلاف سینہ سپر ہے، افتخار درانی نے کہا ہے کہ عمران خان پانامہ کیخلاف مہینوں انتھک جدوجہد کرنے والے تنہا سیاسی قائد ہیں، عمران خان وہ سیاسی قائد ہیں جنہوں نے پختونخوا میں اپنی حکومت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے ڈیڑھ درجن اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکال باہر کیا، افتخاردرانی نے کہا کہ غریدہ فاروقی اپنے کئے پر غیر مشروط معذرت کریں وگرنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں ۔

یاد رہے کہ غریدہ فاروقی اور دیگر کئی افراد نے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ مبینہ طور پر پشاور میں نگران وزیراعلی کے امیدوار سے تحریک انصاف کے وزیراعلی اور اپوزیشن لیڈر نے 25 کروڑ روپے لیے ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے