پشتون موومنٹ پر اچھے طالبان کا حملہ
Reading Time: < 1 minuteپختونخوا میں ضم قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں سماجی رہنما علی وزیر کے پٹرول اسٹیشن پر حملے میں دو افراد مارے گئے ہیں _
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وانا میں پشتون تحفظ موومنٹ کے اراکین پر مسلح افراد کی فائرنگ سے کم سے کم دو کارکن مارے گئے ہیں جبکہ متعدد کارکن زخمی ہیں جس کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے ۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر وانا میں اتوار کی شب پشتون تحفظ موومنٹ کے سرکردہ رکن علی وزیر کے پیٹرول پمپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ مقامی انتظامیہ نے کہ صورتحال کشیدہ ہونے کے سبب شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے ۔ اس حملے میں علی وزیر تو محفوظ رہے _
اطلاعات ہیں کہ اس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور زخمیوں میں ایک مقامی صحافی نور علی بھی شامل ہیں ۔ منظور پشتین نے اس حملے کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جبکہ تحریک سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ریاستی سرپرستی میں کام کرنے والی امن کمیٹی کے گڈ طالبان نے کیا ہے_