ضمانت کے بعد ملزم غائب
احتساب عدالت اسلام آباد کو بتایا گیا ہے کہ نیب کو مطلوب سابق ایم ڈی پی ٹی ڈی سی میر شاہجہان کھیتران ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد غائب ہیں جس پر عدالت نے شاہجہان کھیتران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں ۔
عدالت نے میر شاہجہان کھیتران کے ضامنوں کو نوٹس جاری کر کے ایک کروڑ روپے جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔ احتساب عدالت نے پچاس پچاس لاکھ کے ضمانتی مچلکوں پر میر شاہجہان کھیتران کو رہا کیا تھا ۔
میر شاہجہان کھیتران پر پی ٹی ڈی سی میں غیر قانونی بھرتیوں اور فنڈ میں خرد برد کا الزام ہے، منظر سے غائب ہونے پر عدالت نے میر شاہجہان کھیتران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔
ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے جاری کیے ۔