اینکر نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی
Reading Time: < 1 minuteاپنے کمانڈو اسٹائل اور مضحکہ خیز ٹی وی پروگرام کیلئے مشہور اینکر وجاہت ایس خان نے خاموشی سے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی ۔
اینکر نے لندن کے ایک پاکستانی نژاد صحافی پر نام لئے بغیر سنگین الزامات عائد کئے تھے ۔ ٹویٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ ‘نئی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لندن میں رہائش پذیر ایک صحافی کی دولت میں نواز حکومت کے دوران کئی گنا اضافہ ہوا ہے’ ۔
ٹویٹ میں اینکر نے لکھا تھا کہ اس صحافی کی پاکستان واپسی کا میں اور میرے دوست منتظر ہیں ۔
کہا جا رہا ہے کہ لندن میں قانونی کارروائی سے ڈر کر اینکر نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کی جبکہ لندن کے تمام صحافیوں سے فوجی ترجمان نے تین گھنٹے ملاقات کی ۔
Array