متفرق خبریں

اے آر وائے کا سوگ

اکتوبر 15, 2018

اے آر وائے کا سوگ

ملک بھر میں گیارہ قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج رات دیر گئے تک موصول ہوتے رہے تاہم اے آر وائے دیکھنے والے ناظرین کو اینکر کے چہرے دیکھ کر ہی حتمی ریزلٹ سمجھ آ گیا ۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ تصاویر پوسٹ کر کے تبصرے کئے جاتے رہے ۔

ٹوئٹر پر اے آر وائے کی اسکرین سے صابر شاکر، ارشاد بھٹی، کاشف عباسی، عارف بھٹی اور ارشد کی ایک ساتھ ٹرانسمیشن کی تصویر بنا کر لکھا گیا کہ -موت کا منظر-

بعض صارفین نے لکھا کہ ضمنی انتخابات میں ناقص کارکردگی پر تحریک انصاف اور اے آر وائے نہیں خلائی مخلوق کو قصور وار قرار دیا جائے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے