کوئی شوہر اپنی بیگم کو جانو نہیں کہہ سکتا
آل پاکستان مسلم لیگ کے سابق جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد کے خلاف خاتون روزینہ بی بی کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہاہیکورٹ میں ہوئی ہے ۔
درخواست گزار روزینہ بی بی کے وکیل نے کہا کہ ڈاکٹر امجد ماہانہ خرچ بھی نہیں دیتے ۔ جسٹس محسن اختر نے کہا کہ پہلے شادی ثابت کریں پھر اخراجات کی بات کریں، شادی ثابت کرنے کے لئے جس چیز کی ضرورت ہے وہ دکھائیں ۔
وکیل نے کہا کہ ڈاکٹر امجد کے موبائل میسجز موجود ہیں، ڈاکٹر امجد نے روزینہ بی بی سے شادی کی ہے اور وہ اپنی بیگم روزینہ کو میسج کرتے رہے کہ "جانو میں آپ کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا” ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کوئی بھی خاوند اپنی بیگم کو یہ میسج نہیں کر سکتا ۔