زینب کے قاتل عمران کی وصیت
Reading Time: < 1 minuteقصور میں معصوم زینب کو ریپ کے بعد قتل کرنے والے عمران علی کی وصیت سامنے آ گئی ہے ۔ پھانسی سے قبل لکھے گئے آخری پیغام میں اس نے درخواست کی ہے کہ میرے گھر والوں کو تنگ نہ کیا جائے اور ان کو آبائی گھر میں رہنے دیا جائے ۔
عمران نے لکھا ہے کہ ’میں نے جو کیا اس پر شرمندہ ہوں اللہ سے معافی مانگتا ہوں، آپ لوگ بھی میری بخشش کیلئے دعا کریں‘ ۔ عمران نے لکھا ہے کہ ’خصوصا میری آخری التجا میرے گھر والوں کیلئے ہے، میرے جانے کے بعد ان کو تنگ نہ کیا جائے، میں نے جو جرم کیا اس کی سزا مجھے مل گی ہے، میرے گھر والوں کو اس کی سزا نہ دی جائے اور ان کو ان کے ذاتی مکان میں رہنے دیا جائے‘ ۔
سادہ کاغذ پر لکھے گئے چند سطر کے اس وصیت نامے کو جیل حکام نے وکیل کے ذریعے عمران کے گھر والوں کے حوالے کیا تھا ۔ تحریر کے اختتام پر دستخط نہیں ہیں تاہم لکھا ہے ’عمران علی ولد ارشد قیدی سزائے موت‘ ۔