رپورٹر کا اینکر پر مقدمہ
اسلام آباد ہائی کورٹ میں کوریج کے دوران سما کے رپورٹر نورالامین سے موبائل چھنینے کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔تھانہ رمنا پولیس نے ڈاکٹر شاہد مسعود کیخلاف ایف آئی آر درج کی ہے ۔
سرکاری ٹی وی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف کرپشن کیس کی کوریج کے لئے نورالامین کے ساتھ اسلام آباد ہائیکورٹ کے گیٹ کے قریب واقعہ پیش آیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق سوال کرنے پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے موبائل چھین کر ویڈیو فارمیٹ کی ۔
ایف آئی آر میں ڈاکٹر شاہد پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کی دفعات لگانے کیلئے رپورٹر نے درخواست کی تھی ۔