سپریم کورٹ: جنگ، دی نیوز کو نوٹس
سپریم کورٹ نے حکومت میں اہلیت نہ منصوبہ بندی کے عنوان سے خبر کی اشاعت کا نوٹس لیا ہے ۔
سپریم کورٹ نے عدالتی کارروائی کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ہم حیران ہیں، سپریم کورٹ نے حکومت میں اہلیت نہ منصوبہ بندی والی آبزرویشن نہیں دی، سپریم کورٹ کے مطابق درحقیقت کچھ آبزرویشنز سی ڈی اے سے متعلق دی گئی تھیں ۔
سپریم کورٹ کے مطابق ایک انگریزی (دی نیوز) اور اردو اخبار جنگ نے غلط رپورٹنگ کی ، عدالتی آرڈر کے مطابق متعلقہ اخبارات کے ایڈیٹرز، پرنٹرز اور پبلشرز کو نوٹس جاری کئے جا رہے ہیں ۔
متعلقہ اخبارات کی انتظامیہ بتائے انکے خلاف متعلقہ قانون کے تحت کیوں کارروائی نہ کریں، عدالت نے کیس کی سماعت کل کیلئے مقرر کر دی ۔