بلوچستان اسمبلی کے افغان رکن باہر
Reading Time: < 1 minuteالیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 سے مبینہ طور پر افغان شہری احمد علی کے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا فیصلہ سنایا ہے ۔
مولانا ولی محمد ترابی کی درخواست پر سماعت الیکشن کمیشن نے کی ۔ پی بی 26 سے منتخب احمد علی اور مولانا ولی محمد ترابی کے وکلاء الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ بلوچستان کی جانب سے فریقین کو نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں ۔
الیکشن کمیشن نے پی بی 26 سے منتخب افغان شہری سے متعلق ۔ فیصلہ سنایا ۔ کمیشن نے قرار دیا کہ وزارت داخلہ اور نادرا رپورٹ کے مطابق احمد علی افغان شہری ہیں، پی بی 26 کا الیکشن کالعدم قرار دیا جاتا ہے، حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا جاتا ہے ۔
الیکشن کمیشن نے مولانا ولی محمد ترابی کی درخواست بھی مسترد کر دی ۔ کمیشن نے درخواست گزار سے کہا کہ جنہوں نے آپ کو ووٹ نہیں دیا ان پر آپ کو کیسے مسلط کیا جائے، قانون میں ایسی کوئی گنجائش نہیں کہ منتجب امیدوار کی نااہلی کے بعد رنر اپ کو کامیاب قرار دیا جائے ۔