عمران خان یوٹرن پر قائم
Reading Time: < 1 minuteوزیراعظم عمران خان اپنے یوٹرن اور اس پر دیئے گئے بیان پر قائم ہیں اور اس کی افادیت پر اصرار کر رہے ہیں ۔
ابوظہبی کے دورے میں ان کے ٹوئٹر ہینڈل سے انگریزی اور اردو میں ٹویٹ کر کے کہا گیا ہے کہ مقاصد کے حصول کیلئے یوٹرن لینا دراصل عظیم قیادت کی نشانی ہوتی ہے ۔
دوسری طرف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کے اس بیان اور وضاحت کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے اور طنزیہ جملے کسے جا رہے ہیں ۔
اس تمام صورتحال میں وزیراعظم کا دورہ متحدہ عرب امارات اور اس مقاصد یا حاصل وصول کی جانب کسی طرف سے کوئی بات سامنے نہیں آ رہی ۔
Array