امریکی بمباری سے ۲۰ شہری جاں بحق
Reading Time: < 1 minuteافغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی جنگی طیاروں کی بمباری سے ۲۰ عام شہری جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد مقامی لوگوں میں حکومت کے خلاف سخت غم وغصہ ہے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ جنوری کی 23 تاریخ کو بھی امریکی جنگی طیاروں نے بمباری کرکے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد کو قتل کردیا تھا۔
افغان سیکورٹ زرائع کے مطابق گذشتہ روز افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع سنگین میں امریکی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر عام شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ۲۰ افراد جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں مارے گئے ۔
مقامی افراد نے بمباری کے بعد افغان حکومت کے خلاف سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔
گذشتہ ماہ جنوری میں صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین میں حاجی نور محمد کے گھر کو امریکی جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں دس بچے اور چار خواتین سمیت سولہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔