عالمی خبریں

تاریخ کے طالب علم نے دو قتل، چار زخمی کر دیے

مئی 1, 2019 2 min

تاریخ کے طالب علم نے دو قتل، چار زخمی کر دیے

Reading Time: 2 minutes

امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں طالب علم نے فائرنگ کر کے دو افراد طلبہ کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا ہے ۔

مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا شارلوٹ کیمپس میں شام چھ بجے کے لگ بھگ پیش آیا ۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آور کی عمر 22 سال جبکہ مارے جانے والے طلبہ کی عمریں 17 اور 19 برس ہیں ۔

یونیورسٹی کے ایمرجنسی منیجمنٹ دفتر کے مطابق منگل کی شام 6 بجے یونیورسٹی کیمپس میں فائرنگ ہوئی جس سے دو افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ طلبہ کے تعلیمی سال کے آخری روز ہوا۔

پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسی کیمپس میں تاریخ کا طالب علم ہے۔ پولیس نے واقعہ میں کسی دوسرے شخص کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار دیا ہے تاہم ارد گرد کی عمارتوں کی تلاشی لی گئی ۔

فائرنگ کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیج میں خوفزدہ طلبہ کو ہاتھ اٹھائے یونیورسٹی کیمپس سے بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شارلوٹ کی میئر وی لالئس کا کہنا ہے کہ اس المناک واقعہ کے بعد وہ صدمے کی کیفیت میں ہیں۔  

یاد رہے کہ چند روز قبل کیلی فورنیا میں بھی اسی طرح کی فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک کمسن حملہ آور نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا تھا۔

امریکی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2017ٗ میں اسلحے کی وجہ سے 40 ہزار ہلاکتیں ہوئیں، ان میں سے دو تہائی افراد نے خود کشی کی جو گزشتہ پانچ دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے ۔

ایک اندازے کے مطابق امریکی شہریوں کے پاس پستول، بندوق اور دیگر ہتھیاروں کی تعداد 393 ملین ہے جو کہ امریکا کی کل آبادی 326 ملین سے بھی زائد ہے۔

 امریکی تاریخ میں سکول فائرنگ کا بدترین واقعہ سنہ 2012 میں ریاست کنیکٹیکٹ  کے سینڈی ہک ایلیمنٹری سکول میں پیش آیا جس میں 20 بچوں سمیت 26 افراد مارے گئے جبکہ گزشتہ برس مارجوری سٹون میں ڈگلس ہائی سکول میں ہونے والی فائرنگ سے 17 طلبہ ہلاک ہوئے تھے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے