عالمی خبریں

آندھی اور طوفافی بارش نے جہاز کو اڑا دیا

مئی 4, 2019 < 1 min

آندھی اور طوفافی بارش نے جہاز کو اڑا دیا

Reading Time: < 1 minute

امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفانی بارش اور آندھی نے مسافر طیارے کو لینڈنگ کے دوران رن وے سے اکھاڑ کر دریا میں گرا دیا ۔

حکام کے مطابق 21 مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنھیں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو کیے گئے مسافروں نے میڈیا نمائنڈوں کو بتایا کہ طیارے نے طوفانی موسم میں مشکل لینڈنگ کی اور رن وے سے ہوا کے زور پر پھسل کر قریبی سینٹ جانز دریا میں جا گرا۔

امریکی ٹی وی سی این این کو ایک مسافر شیرل بورنمین نے بتایا کہ لینڈنگ کے دوران طیارہ زمین سے ٹکرایا اور ہوا میں واپس اچھلا۔ ’پائلٹ کو طیارے پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں تھا، طیارہ دوبارہ جھٹکا کھا کر اُٹھا۔‘

مسافر نے بتایا کہ ‘ہم پانی میں تھے۔ ہمیں کچھ معلوم نہیں پتہ تھا کہ ہم سمندر میں ہیں یا کسی دریا میں ۔‘

جیکسنول میں مئیر لینی کری نے حادثے کے بعد ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی اور اس موقع پر ہم سب اکٹھے ہیں۔‘

میامی ایئر انٹرنیشنل کے چارٹرڈ بوئنگ 737 طیارے نے کیوبا میں گوانتاموبے سے اڑان بھری تھی اور اس کی منزل جیکسنول شہر میں واقع ایک فوجی فضائی اڈہ تھی۔

طیارے پر 136 مسافروں کے علاوہ عملے کے سات ارکان سوار تھے جنھوں نے حادثے کے بعد جہاز کے پروں سے ہنگامی اخراج کیا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے