عالمی خبریں

جہاز میں آگ لگنے سے 41 مسافر ہلاک

مئی 6, 2019 < 1 min

جہاز میں آگ لگنے سے 41 مسافر ہلاک

Reading Time: < 1 minute
روسی دارالحکومت ماسکو کے ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والے ایک مسافر طیارے میں آگ لگنے سے دو بچوں سمیت کم از کم 41 مسافر ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے کی تحقیقاتی کمیٹی کی ترجمان علینا مارکوسکایہ نے 41 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے میں 37 افراد کو بچا لیا گیا ہے

ماسکو میں روس کے وزیر صحت نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ میں 11 لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرو فلوٹ سخوئی ائیر جیٹ نامی جہاز نے ہنگامی لینڈنگ کی اور مسافروں نے جلتے جہاز سے باہر نکلنے کے لیے ہنگامی راستے کا استعمال کیا۔

روسی حکام کے مطابق اس جہاز میں عملے کے پانچ اراکین سمیت کل 73 مسافر سوار تھے۔

ماسکو ہوائی اڈے کی انتظامیہ کے ایک بیان کے مطابق  سو 1942 نامی فلائٹ نے معمول کے مطابق پرواز بھری تھی تاہم اس نے 30 منٹ کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی۔

روسی صدر ولادی میر پوٹن نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کرانے کی ہدایت کی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے