کھیل

ورلڈکپ میں پاکستانی کٹ کی تصاویر جاری

مئی 21, 2019 2 min

ورلڈکپ میں پاکستانی کٹ کی تصاویر جاری

Reading Time: 2 minutes

مانچسٹر سے تنویر کھٹانہ

پاکستانی شائقین کرکٹ کو سنہ 2019 کی ورلڈ کپ کٹ کا شدت سے انتظار تھا اور اس انتظار کی بے چینی کو بڑھانے میں پاکستان کرکٹ بورڈ بھی مسلسل اپنا کردار ادا کر رہا تھا۔

پی سی بی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس گزشتہ کچھ دنوں سے 1992 سے 2015 تک کے ورلڈکپ کٹس کی تصاویر شیئر کر رہے تھے جس سے 2019 کی کٹ کی رونمائی کے لیے بے چینی شدت اختیار کر رہی تھی۔ منگل کو پی سی بی نے ورلڈکپ میں ٹیم کی آفیشل کٹ کی تصاویر جاری کی ہیں ۔

پاکستانی کھلاڑیوں کے ناموں کے ساتھ ورلڈکپ کی شرٹس اور کیپ

‎جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کٹ گہرے ہرے رنگ کی ہے، جس میں جرسی پر بنا پیلا ستارہ بھی نمایاں ہے۔ کرکٹ بورڈ نے اس کے علاوہ ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے جس میں کھلاڑیوں کا ری ایکشن ریکارڈ کیا گیا جب انھوں نے پہلی بار کٹ دیکھی۔ ایک اور تصویر میں ڈریسنگ روم کی تصویر شئیر کی گئی ہے جس میں کھلاڑیوں کے نام اور شرٹ کی پشت کو دکھایا گیا ہے۔

‎ سپورٹس جرنلسٹ زینب عباس نے بھی پاکستانی کٹ پر اپنا تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خوبصورت کٹ ہے جس میں کوئی بھی ڈیزائن بلا مقصد نہیں ہے۔

خیال رہے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 انگلینڈ اور ویلز میں 30 مئی سے 14 جولائی تک کھیلا جائے گا ۔

پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو ناٹنگھم میں کھیلے گا ۔ گرین شرٹس اپنا دوسرا میچ تین جون کو میزبان انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں کھیلے گی۔

پاکستانی ٹیم تیسرا میچ 7 جون کو سری لنکا کے خلاف برسٹول میں کھیلے گی۔
 
‎پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ عالمی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف ٹاؤنٹن میں کھیلے گی۔ روایتی حریف بھارت کے ساتھ پاکستان کا ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں ہوگا۔

چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گی، ساتواں میچ 26 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گی۔
 
آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان کے خلاف لیڈز کے مقام پر کھیلے گی، جب کہ نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف 5 جولائی کو لارڈز کے مقام پر کھیلے گی۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم اس ورلڈ کپ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے