متفرق خبریں

پرینکا کے خلاف اقوام متحدہ کو خط

اگست 21, 2019 < 1 min

پرینکا کے خلاف اقوام متحدہ کو خط

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی وفاقی وزير انسانی حقوق شیریں مزاری نے انڈین اداکارہ پريینکا چوپڑا کو انتہاپسند ہندو قرار دیتے ہوئے يونيسيف کي ڈائريکٹرہنريٹا فور کو خط لکھ کر کہا ہے کہ مس چوپڑا کشمير ميں نسل کشی کي حمايتی ہيں ان کی امن کے سفير کے طور تعيناتی خود امن کے خلاف ہے، اداکارہ کو اعزازی عہدے سے ہٹايا جائے۔

وزير انساني حقوق شيريں مزاري نے خط ميں کہا ہے انڈیا آسام ميں چاليس لاکھ مسلمانوں کو شہريت دينے سے انکاري ہے۔

”مسلمانوں کو حراستي مراکز ميں قيد کررکھا ہے کشمير ميں نسل کشي کي جارہي ہے يونيسيف کي امن کي سفير بھارتي اداکارہ حکومتي اقدامات کي حمايتی ہے۔“

یاد رہے کہ پرینکا چوپڑا نے سوشل میڈیا اور امریکا میں ایک تقریب کے دوران کشمیر میں انڈین حکومت کی کارروائی کی حمایت کی تھی جس پر ردعمل سامنے آیا تھا۔

ہاکستانی وزیر نے لکھا ہے کہ ”انڈین فوج کشمير ميں بچوں اور خواتين کے خلاف پيلٹ گنز کا استعمال کر رہے ہے اور بھارتی وزيردفاع کي جانب سے ايٹمي حملے کي دھمکي کي بھي پريانکا چوپڑا نے حمايت کی۔ جنگی جنون میں مبتلا اس خاتون کو “امن کی سفیر” کے منصب سے معزول کيا جائے۔“

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے