متفرق خبریں

کلب بنانے پر نیول چیف کو عدالتی نوٹس

جولائی 16, 2020 < 1 min

کلب بنانے پر نیول چیف کو عدالتی نوٹس

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائیکورٹ نے راول ڈیم کے کنارے تعمیرات کے مقدمے میں چیف آف نیول سٹاف، چیئرمین سی ڈی اے اور سیکرٹری دفاع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے ڈی جی ماحولیات سے بھی جھیل کے کنارے ممنوعہ علاقے میں تعمیرات کی رپورٹ طلب کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے راول ڈیم کے اطراف کا بلڈنگ پلان طلب کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کس قانون کے تحت ممنوعہ علاقے میں تعمیرات کی اجازت دی گئی اور عوام کا اس جگہ داخلہ کیسے بند کیا گیا؟

عدالت نے ڈی جی ماحولیات تحفظ ایجنسی اور دیگر فریقین کو 23 جولائی تک جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تعمیرات پر نیول چیف کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے۔

عدالت نے غیر قانونی تعمیرات پر اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے معاونت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے