پاکستان پاکستان24

پاکستان میں کورونا کے مریض صرف 27 ہزار

جولائی 28, 2020 < 1 min

پاکستان میں کورونا کے مریض صرف 27 ہزار

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد کم ہو کر صرف 28 ہزار رہ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کورونا کیسز کم ہو رہے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 936 نئے کیسز اور 23 اموات ہوئیں۔

پاکستان میں حکام کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 42 ہزار ہو گئی ہے۔

‏‏اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لیے مختص وینٹی لیٹرزکی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5865 ہو گئی ہے جبکہ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 26 ہزار 924 رہ گئی ہے۔


سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرہ مریض ایک لاکھ 18 ہزار 824 تھے جن میں سے اکثریت صحت یاب ہو چکی ہے۔ دوسرے نمبر پر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 92 ہزار279 تھی جبکہ خیبرپختونخوا میں 33 ہزار 510 ، بلوچستان میں 11 ہزار 624، اسلام آباد میں 14 ہزار 938، آزاد جموں و کشمیر میں 2040 اور گلگت بلتستان میں 2010 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے اور 90 فیصد مریض صحت یاب ہو چکے۔


کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 19 ہزار 610 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 19 لاکھ 9 ہزار 846 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ملک بھر میں 734 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے