بالی وڈ کے ڈان کو خطرناک کینسر تشخیص
انڈیا کے معروف اور متنازع اداکار سنجے دت کو پھیپھڑوں کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے اور یہ کینسر تیسرے مرحلے ہے جو خطرناک ہو سکتا ہے تاہم 61 سالہ اداکار نے کہا ہے کہ ان کے بارے میں افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔
ایک ٹویٹ میں سنجے دت نے لکھا ہے کہ وہ علاج کے سلسلے میں کچھ عرصے کے لیے کام سے چھٹی کر رہے ہیں۔ ان کا خاندان اور دوست ان کے ہمراہ ہیں۔
انڈیا کی شوبز ویب سائٹس کے مطابق سنجو بابا کے نام سے بے حد پسند کیے جانے والے اداکار علاج کے لیے امریکہ جا رہے ہیں۔
سنجے دت کی جڑیں پاکستان کے ضلع جہلم میں ہیں۔ ان کے والد سنیل دت 6 جون 1929 کو خورد کے علاقے میں پیدا ہوئے تھے۔ سنجے دت کی والدہ اداکارہ نرگس کی بھی جڑیں راولپنڈی ، پاکستان میں تھیں۔ نرگس اصل نام فاطمہ راشد ایک پنجابی مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئی تھیں۔ سنجے دت نے حال میں بھی کھل کر پاکستانی عوام سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنی منفرد اداکاری سے پر 4 دہائیوں سے فلم بینوں پر اپنا سحر جما رکھا ہے۔