کم عمر کرکٹ مبصر کا عالمی ریکارڈ زیدان کے نام
Reading Time: 2 minutesزیدان حامد نے کم عمر کرکٹ مبصر کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔
ورلڈ گنینز ریکارڈ نے کم عمر مبصر کے ریکارڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیدان حامد نے محض ساڑھے نو سال کی عمر میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
ورلڈ گنییز بک ریکارڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق زیدان حامد نے کم عمر کرکٹ کمنٹیٹر کا ریکارڈ ضلع پونچھ راولاکوٹ آزاد کشمیر میں کرکٹ ٹورنامنٹ میں مقامی ایف ایم چینل ایف ایم 105.8 پررواں تبصرہ سے اپنے نام کیا۔
زیدان حامد کی کھیلوں سے دلچسپی اور معلومات بھی حیرت انگیز ہیں ۔وہ کرکٹ ٹیموں میں پاکستان کی غیر متوقع تباہ کن کھیل،انگلینڈ کی پیشہ وارانہ اور کرکٹ کے خالق کے طور پر اور ویسٹ انڈیز کے اساطیر کرکٹ کو بے حد سراہتے ہیں۔
زیدان حامد کاکہنا ہے کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی سر ویوین رچرڈ، برائن لارا، کرس گیل، بین سٹروک،وسیم اکرم اور شعیب اختر ہیں۔
ورلڈ گینیز ریکارڈ کے مطابق زیدان حامد کی کرکٹ کے متعلق حیران کن ہیں ۔انہوں نے تین عمر کی سال میں کرکٹ کے بارے میں کتب،انٹر نیٹ،رسائل اور جرائد سے اپنی معلومات میں اضافہ کرنا شروع کیا تھا اور گزشتہ کئ سالوں سے وہ اپنے یو ٹیوب چینل پر ٹیسٹ و ون ڈےکرکٹ میچوں اور ٹی ٹونتیز پر اپنے تبصرے نشرتسلسل کے ساتھ تبصرے نشر کرتے آئے ہیں۔
زیدان حامد نے اپنی اس کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کامیابی کو اپنی قوم،والدین،خاندان کے نام کرتے ہوئے اپنی مزید کامیابیوں کیلے دعاوں کی درخواست کی ہے۔
زیدان حامد کا خاصہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنی تعلیم کا سفر آج تک گھر سے ہی جاری رکھا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اعلی تعلیم بیرون ملک حاصل کریں۔زیدان حامد کو ننھا پروفیسر کے نام سے جانا جاتا ہے جو گزشتہ چار سالوں سے رمضان ٹرانسمیشن اپنے یو ٹیوب چینل سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ اسلام سائنس،ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ملکی اور غیر ملکی معتبر ٹی وی چینلز کے شو میں شرکت کر چکے ہیں۔