پشاور میں کورونا کے باوجود افطار پارٹی، صوبائی وزیر پر مقدمہ
Reading Time: < 1 minuteپشاور میں خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمورسلیم جھگڑا نے اپنے حلقے میں ایس او پیز کی پرواہ کیے بغیر افطار ڈنر میں شرکت کی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ٹرینڈ چلایا۔
صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے حلقے میں ایک نجی ریسٹورینٹ میں حکومت کی پاپندی کے باجود افطار ڈنر میں شرکت کی۔
وزیر صحت سمیت بیشتر شرکا نے ماسک نہیں پہنے اور سماجی فاصلے کا بھی خیال نہیں رکھا جب کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔
حکومت نے ریسٹورینٹس میں آؤٹ اور ان ڈور تقریب پر پاپندی عائد کررکھی ہے۔
ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمورسلیم جھگڑا کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں ہوٹل مینیجر اور مالک کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
افطاری کے پروگرام کی تصاویروائرل ہونے کے بعد ریسٹورینٹ کو بھی سیل کردیا گیا۔
Array