اسرائیل: مذہبی تقریب میں بھگدڑ سے 40 ہلاک
Reading Time: < 1 minuteاسرائیل میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک مذہبی بون فائر فیسٹیول کے دوران بھگڈر مچنے سے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمعے کو ہونے والے اس �����واقعے کو اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ’بھاری نقصان‘ قرار دیا ہے۔
سینکڑوں الٹرا آرتھو ڈوکس یہودی دوسری صدی سے تعلق رکھنے والے ربی شمعون بار یوچائی کے مقبرے پر ان کی سالانہ یاد کی تقریب میں پہنچے تھے، جس کے پروگرام میں ساری رات عبادت، صوفیانہ گانے اور رقص شامل تھا۔
حادثے کے حوالے سے ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ 103 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے درجنوں ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ اسرائیلی نیوز چینل نے مرنے والوں کی تعداد 40 بتائی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
حکام صحت کے انتباہ کے باوجود جوش سے بھرے ہجوم نے کوہ میرون کی ڈھلوان کو بھر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق لوگ گزرنے والے راستے میں کچلے گئے۔ کچھ کا دھیان اس وقت تک نہیں پڑا جب تک ان سے منتشر ہونے کی اپیل نہیں کی گئی۔
اس حوالے سے تقریب میں موجود ایک شخص نے مقامی اسرائیلی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہم نے سوچا کہ کسی مشکوک پیکیج پر (بم) کا انتباہ ہو سکتا ہے۔ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ یہاں ایسا ہوسکتا ہے۔ خوشی ماتم بن گئی، ایک بہت بڑی روشنی گہری تاریکی بن گئی۔‘