اہم خبریں پاکستان24 عالمی خبریں

کابل کے سکول پر بم حملوں میں بچوں سمیت 40 ہلاک

مئی 8, 2021 < 1 min

کابل کے سکول پر بم حملوں میں بچوں سمیت 40 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک سکول میں ہونے والے یکے بعد دیگرے دھماکوں سے کم از کم 40 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
افغان نیوز سروس نے وزارت داخلہ کے ایک سینیئر افسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر طلبہ ہیں۔
وزارت داخلہ کے افسر نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سید الشہدا سکول سے باہر لائی جانے والی لاشیں طلبا کی ہیں۔ وزرات داخلہ کے ترجمان طارق اریان کے مطابق کم سے کم ہلاکتیں 25 ہیں تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ سکول کو نشانہ بنائے جانے کی وجہ کیا تھی۔
وزارت صحت کے ترجمان غلام دستگیر نزاری کے مطابق ابھی تک 46 افراد ہسپتالوں میں لائے گئے ہیں۔
کابل میں تب سے صورت حال خراب ہے جب پچھلے مہینے امریکہ نے گیارہ ستمبر تک افغانستان سے فوجیں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے ملک بھر میں حملوں کا سلسلہ بڑھا دیا ہے۔ سنیچر کو ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کارروائی میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
دھماکے کابل کے مغربی علاقے میں ہوئے ہیں جہاں شیعہ مسلمان کثیر تعداد میں ہیں اور مختلف گروپوں کی جانب سے پہلے بھی اس علاقے کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے