پاکستان پاکستان24

سعودیہ اور امارات ادھار تیل نہ دیتے تو پاکستان دیوالیہ ہو جاتا: عمران خان

مئی 9, 2021 < 1 min

سعودیہ اور امارات ادھار تیل نہ دیتے تو پاکستان دیوالیہ ہو جاتا: عمران خان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی اور ادھار پر تیل فراہم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اگر سعودی عرب اور امارات بروقت مدد نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا اور پھر ہماری معیشت کے لیے بڑی مشکلات پیدا ہو جاتیں۔‘
اتوار کو جدہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اوورسیز پاکستانی ہمیشہ میری سب سے بڑی طاقت رہے ہیں۔‘
’بیرون ملک مقیم 90 لاکھ پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں اور مستقبل میں پاکستان میں ان کا اہم کردار دیکھ رہا ہوں۔‘
سعودی عرب میں موجود پاکستانی کمیونٹی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔‘
دورہ سعودی عرب کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ ’یہ دورہ پاکستان کے لیے بہت اہم ہے، اس دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔‘
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ’سعودی عرب ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا جس پر ہم سعودی قیادت اور حکومت کے شکرگزار ہیں۔‘
وزیراعظم نے کہا کہ ’روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ توقع سے زیادہ کامیاب رہا۔ ترسیلاتِ زر کو بڑھانے میں گورنر سٹیٹ بینک کا اہم کردار ہے۔‘
’پاکستان کی معیشت فروغ پا رہی ہے اور تعمیراتی شعبے میں سب سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہورہی ہیں۔‘
وزیراعظم نے کہا کہ ’پاکستان میں اس وقت فیصلہ کن وقت ہے، ایک طرف پرانا سٹیٹس کو اور مافیاز ہے جو پرانے نظام کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے