اہم خبریں پاکستان24 عالمی خبریں

ویکسینیشن کرانے والوں کو ماسک لگانے کی ضرورت نہیں

مئی 14, 2021 < 1 min

ویکسینیشن کرانے والوں کو ماسک لگانے کی ضرورت نہیں

Reading Time: < 1 minute

امریکہ میں محکمہ صحت (سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن) نے کورونا ویکسین لگوانے والے شہریوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ایسے افراد کو کھلی جگہ پر ماسک لگائے رکھنے کی ضرورت نہیں۔
سینٹر کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے مطابق ایسے شہری جو ویکسینیشن کرا چکے ہیں وہ بعض بند مقامات پر بھی ماسک کے استعمال سے مستثنیٰ ہو چکے ہیں جیسے کہ کسی بڑے ہال میں ان کو ایسا کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہی۔
نئی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ ویکسینیشن کے بعد شہریوں کا کورونا کا مقابلہ کرنے کا مدافعتی نظام طاقتور ہو چکا ہے اور ان کو دیگر افراد سماجی فاصلہ رکھنے کی بھی ضرورت نہیں۔
قبل ازیں جاری کیے گئے ہدایت نامے میں ویکسینیشن کرانے والے شہریوں کو اب پیاروں سے ملنے کے لیے سفر کرنے سے روک دیا گیا تھا جس پر شہریوں کا سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔
امریکی سینٹر کی ڈائریکٹر روشلے ویلنسکی نے کہا ہے کہ نئی ہدایات کم ہوتے کورونا کیسز، بڑھتی ہوئی ویکسینیشن، کم عمر افراد کو بھی ویکسین لگوانے، اور ویکسین کی افادیت کو سامنے رکھتے ہوئے جاری کی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سینٹر اپنے کام میں اور نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے سائنس کو مدنظر رکھتا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے