اہم خبریں عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیل کی عالمی میڈیا کے دفاتر پر بمباری، عمارت تباہ

مئی 15, 2021

غزہ میں اسرائیل کی عالمی میڈیا کے دفاتر پر بمباری، عمارت تباہ

اسرائیل نے غزہ میں ایک فضائی حملے کے دوران ایک کثیرالمنزلہ عمارت کو تباہ کر دیا ہے جس میں الجریرہ اور امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سمیت کئی عالمی میڈیا اداروں کے دفاتر قائم تھے۔
سنیچر کو اسرائیلی فوج کی یہ تازہ کارروائی بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو فلسطینی علاقے سے رپورٹنگ سے روکنے کی کوشش ہے۔
بلڈنگ پر فضائی حملہ اسرائیلی انٹیلی جنس چیف کی جانب سےعمارت خالی کرنے کے حکم کے ایک گھنٹے بعد کیا گیا۔ عمارت میں الجزیرہ ٹی وی کے دفتر سمیت کئی میڈیا ہاؤسز اور رہائشی اپارٹمنٹس بھی تھے۔
فضائی حملے کے بعد 12 منزلہ عمارت کے گرد دھویں کے سیاہ بادل چھا گئے اور کچھ دیر بعد زمین بوس ہو گئی۔
یہ فضائی حملہ غزہ شہر کے ایک گنجان آباد پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے کے کئی گھنٹے بعد کیا گیا۔ جس میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک ہو گئے جن میں اکثریت بچوں کی تھی۔
یہ اسرائیلی فضائیہ کی سب سے مہلک فضائی کارروائی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے