اہم خبریں پاکستان24 متفرق خبریں

توہین مذہب کے الزام میں قید مسیحی میاں بیوی بری

جون 3, 2021 < 1 min

توہین مذہب کے الزام میں قید مسیحی میاں بیوی بری

Reading Time: < 1 minute

پاکستان مٰیں لاہور ہائیکورٹ نے چھ سال سے قید توہین رسالت کے ملزمان مسیحی میاں بیوی کو بری کر دیا ہے.
شفقت ایمونیل اور شگفتہ پر 2013 میں گوجرہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا.
دونوں کو گوجرہ کی عدالت نے 2014 میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا.
ملزمان میاں بیوی پر ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے توہین رسالت کا الزام تھا . سزائے کے خلاف دونوں ملزمان نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھا.
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزموں کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا.
دونوں میاں بیوی چھ سال سے جیل میں قید ہیں.
ملزمان کی جانب سے ایڈوکیٹ سیف الملوک عدالت میں پیش ہوئے .
مدعی محمد حسین کی جانب سے ایڈوکیٹ چوہدری غلام مصطفی عدالت میں پیش ہوئے تھے.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے