فیس بک کے قوانین تبدیل، ٹرمپ پر دو سال کی پابندی
سماجی رابطوں کی دنیا کی سب سے مشہور ویب سائٹ فیس بک نے عالمی رہنماؤں کے لیے اپنے قواعد اور قوانین میں تبدیلیاں کی ہیں۔
فیس بک نے کہا ہے کہ سیاست دانوں اور عالمی رہنماؤں کی جانب سے گمراہ کرنے والی معلومات پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
فیس بک نے رواں سال کے آغاز میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اکاؤنٹ گمراہ کُن دعوؤں کی بنیاد پر معطل کیا تھا، اب اعلان کیا ہے کہ یہ اکاؤنٹ دو سال کے لیے بطور سزا بند رہے گا۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جلد وائٹ ہاؤس میں واپس آئیں گے۔