آتش گیر غبارے اڑانے کا الزام، اسرائیل کی غزہ پر بمباری
Reading Time: < 1 minuteاسرائیل کی فضائیہ نے حماس پر آتش گیر مواد والے غبارے بھیجنے کا الزام لگا کر غزہ پر ایک بار پھر بمباری کی ہے.
گذشتہ ماہ 11 روز کی جنگ کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان حملے بند کرنے کا معاہدہ مصر نے کرایا تھا.
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دوسری طرف منگل کو مشرقی یروشلم میں یہودی قوم پرستوں نے مارچ کیا ہے جس کی وجہ سے حماس کوئی کارروائی کر سکتا ہے۔
بدھ کو اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے غزہ شہر اور جنوبی قصبے خان یونس میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا ہے۔
Array