اہم خبریں پاکستان24 عالمی خبریں

انڈین وزیراعظم کی کشمیر پر کل جماعتی کانفرنس میں‌کون شریک؟

جون 24, 2021 < 1 min

انڈین وزیراعظم کی کشمیر پر کل جماعتی کانفرنس میں‌کون شریک؟

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر پر انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی کل جماعتی کانفرنس آج ہو رہی ہے جس میں کشمیرکی خصوصی آئینی حیثیت بحال کرنے پر بھی بات چیت کی جائے گی.

کانفرنس میں کشمیری رہنماؤں فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت چھ پارٹیوں کا اتحاد شریک ہوگا۔

کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی تک وادی میں امن ممکن نہیں اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات ہونی چاہیے۔

دوسری جانب کشمیر کے حریت رہنما عبدالحمیدلون نے کہا ہے کہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بلائی گئی کانفرنس دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، کشمیر کی ساری حریت قیادت جیلوں میں بند ہے، مودی نے اپنی کٹھ پتلیوں کی کانفرنس بلا رکھی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی نام نہاد لیڈر شپ کو انڈیا کی سازشوں میں شامل ہونے کے لیے دہلی مدعو بلایا گیا ہے.

عبدالحمید لون کے مطابق مودی حریت قیادت کو جیلوں میں بند کرکے کانفرنس کا ڈرامہ کررہا ہے، لیکن اب کشمیری عوام بھارت کے کسی بھی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

یاد رہے کہ اگست 2019 میں انڈیا میں‌بی جے پی کی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے ریاست کو تین حصوں میں تقسیم کردیا تھا .

کشمیر کے تینوں حصوں کا کنٹرول مرکز کے حوالے کرنے کے بعد بی جے پی حکومت نے کسی مزاحمت سے بچنے کے لیے اپنے حلیفوں سمیت تمام سیاسی رہنماؤں کو نظر بند کردیا تھا جنہیں ایک سال بعد رہائی ملی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے