اہم خبریں پاکستان24 عالمی خبریں

انڈیا کے جموں ایئر فورس سٹیشن پر دو دھماکے

جون 27, 2021 < 1 min

انڈیا کے جموں ایئر فورس سٹیشن پر دو دھماکے

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں پولیس نے انڈین فضائیہ کے زیر انتظام ایئربیس سٹیشن پر دو بم دھماکوں کی تحقیقات شروع کی ہیں.

حکام کے مطابق دھماکوں کے بعد پولیس نے غیرقانونی سرگرمیوں کے تدارک کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح جموں ایئرپورٹ پر پہلا دھماکہ ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ کچھ دیر بعد ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں دو افراد کو معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

انڈین فضائیہ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اتوار کی صبح جموں و کشمیر ایئرفورس سٹیشن کے تکنیکی حصے میں دو ہلکی نوعیت کے دھماکے ہوئے ہیں۔ ایک دھماکے کے نتیجے میں عمارت کی چھت کو نقصان پہنچا جبکہ دوسرا دھماکہ کھلے حصے میں ہوا۔ اس واقعے میں آلات کو نقصان نہیں پہنچا۔ سول ایجنسیوں کے ساتھ مل کر تحقیقات جاری ہیں۔‘

سکیورٹی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایئرپورٹ پر بم گرانے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا گیا اور ریڈار نیچے اڑنے والے ان ڈرونز کا معلوم نہیں کر سکے.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے