جہاز سے چھلانگ لگانے کو تیار دو سکائی ڈائیورز گر کر ہلاک
Reading Time: < 1 minuteآسٹریلیا میں دو ماہر سکائی ڈائیور جہاز سے چھلانگ لگانے سے قبل ہی گر کر ہلاک ہو گئے. حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے.
نیو ساؤتھ ویلز کے ایک ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعے کو حکام نے دلخراش اور افسوسناک قرار دیا ہے.
مقامی پولیس کے مطابق دونوں سکائی ڈائیورز کی ایئرپورٹ پر رن وے کے قریب گرنے سے موت ہوئی.
حکام کے مطابق سکائی ڈائیورز کے جہاز سے گرنے کے حالات و واقعات واضح نہیں ہیں تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ جہاز کے کھلے دروازے سے دونوں افراد اس وقت فضا میں قلابازیاں کھاتے ہوئے لڑھک گئے جب پرواز ناہموار ہوئی.
حکام کا خیال ہے کہ جہاز کو تکنیکی مسائل کا سامنا تھا جس کے دوران جھٹکا لگنے سے ممکنہ طور پر سکائی ڈائیورزگر گئے.
Array