اہم خبریں پاکستان پاکستان24 متفرق خبریں

پاکستان میں عدالتی حکم پر ٹک ٹاک ایک بار پھر بند

جون 28, 2021 < 1 min

پاکستان میں عدالتی حکم پر ٹک ٹاک ایک بار پھر بند

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ سندھ ہائی کی کورٹ میں نے سوشل میڈیا کی مختصر ویڈیو کی ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو غیر اخلاقی مواد اپلوڈ کیے جانے پر بند کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

عدالت نے ایپ پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ایپ پر پاکستان بھر میں پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔
 
مقامی وکیل بیرسٹر اسد اشفاق نےعدالت عالیہ میں درخواست دائر میں کہا تھا کہ  ٹک ٹاک ایپ پر غیراخلاقی اور غیر اسلامی مواد شیئر کیا جارہا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بارہا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میں شکایات درج کرائی گئی مگر تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

عدالت نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک اپلیکیشن فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کیے اور 8 جولائی تک اس حوالے سے جواب طلب کیا۔

دوسری جانب ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے لیے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ ٹک ٹاک جرائم کو فروغ دینے کا باعث بن رہی ہے جس پر لوگ منشیات اور اسلحہ استعمال کرتے اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں جب کہ تعلیمی اداروں میں ٹک ٹاک کے استعمال سے ماحول خراب ہو رہا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے